مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور نام نہاد یورپی ٹرائیکا کے تین ممالک نے اپنے غیر قانونی مؤقف کے تسلسل اور واشنگٹن کے مطالبات کے عین مطابق، ایران مخالف ایک نیا بیان جاری کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے 2015 کے جوہری معاہدے کے دائرہ کار میں اپنی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا اور کہا کہ ہم ایران کو کسی بھی ایسے مواد یا ٹیکنالوجی کی فراہمی روکنے کے پابند ہیں جو جوہری سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتی ہے۔
امریکہ اور تین یورپی ممالک نے ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہ رکھنے پر زور دیے جانے کو نظر انداز کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ایران کو یا ایران سے ایسے کسی بھی مواد کی فروخت یا منتقلی روکیں گے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
ان ممالک نے ایران سے ایک غیر منطقی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔
آپ کا تبصرہ